جھنگ:تاریخی ایوب چوک زبوں حالی کا شکار، شہریوں کو تشویش
لاکھوں کا کلاک ٹاور اور اس کے اطراف نصب آرائشی گملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کا تاریخی ایوب چوک، جو کبھی جھنگ کی شناخت اور خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا، مبینہ انتظامی غفلت کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے کلاک ٹاور کی خراب حالت اور وہاں نشے کے عادی افراد کی موجودگی پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے کلاک ٹاور اور اس کے اطراف نصب آرائشی گملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ ان کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کلاک ٹاور کے اندر بعض نشے کے عادی افراد نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور پردے لگا کر اسے رہائش گاہ کی شکل دے دی ہے ۔ ان کے بقول دن کے اوقات میں بھی وہاں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے خواتین، بچوں اور راہگیروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور شہر کا حسن بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایوب چوک روزانہ ہزاروں افراد کی آمدورفت کا مرکز ہے ، لیکن یہاں صفائی، سکیورٹی اور نگرانی کا مؤثر نظام موجود نہیں، جس سے عوامی تحفظ اور سرکاری املاک کی دیکھ بھال پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments