محکمہ آبپاشی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘مختار احمد بھرتھ

 محکمہ آبپاشی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘مختار احمد بھرتھ

محکمہ آبپاشی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘مختار احمد بھرتھ کھیتوں میں کھڑے پانی کی نکاسی ہو سکے اور نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے

بھیرہ(نامہ نگار)وزیرِ مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے گزشتہ روز ایگزیکٹو انجینئر ڈرینیج کے ہمراہ حلقہ کے مختلف ڈرینز کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے محکمہ آبپاشی ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ کھیتوں میں کھڑے پانی کی جلد از جلد نکاسی ہو سکے اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈرینوں کی مسلسل نگرانی کی جائے ، جہاں کہیں رکاوٹ یا بندش ہو اسے فوری طور پر دور کیا جائے انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی ہدایت کی کہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر مویشیوں کو ممکنہ وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن مہم تیز کی جائے وزیرِ مملکت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں تاکہ عوام، کسانوں اور مویشی پال افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...