چہلم کے جلوس ، ڈی پی ا و چنیوٹ کی منتظمین سے ملاقات

 چہلم کے جلوس ، ڈی پی ا و چنیوٹ کی منتظمین سے ملاقات

ڈاکٹر نوید عاطف نے حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں علاقہ تھانہ سٹی کے اہم جلوس کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور چھتوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...