چہلم حضرت امام حسینؓ، وہاڑی انتظامیہ کانتظامات کا جائزہ

چہلم حضرت امام حسینؓ، وہاڑی انتظامیہ کانتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا جلوس کے راستوں کا معائنہ، سکیورٹی پلان پر اطمینان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے راستوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی اور سکیورٹی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان، جلوس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی اور چہلم کے پرامن انعقاد کے حوالے سے انتظامی و سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان اور منتظمین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گئے۔

عزاداروں کی سہولت کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات، مسٹ اسپرے ، ٹھنڈے پانی کے کیمپ، سبیلیں، موبائل کلینک، طبی سہولیات اور ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں امن، احترام اور رواداری کی فضا برقرار رہی، جس میں ضلعی امن کمیٹی، جلوس منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کا کردار قابل تحسین ہے ۔ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے فرائض انجام دئیے ۔اس وقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈی ایس پی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...