مون سون ،اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری

مون سون ،اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری

اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے ،نشیبی ایریاز ، نالوں کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں جاری مون سون بارشوں میں ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کر دی۔اے ڈی سی جنرل نے اسسٹنٹ کمشنر تمام نشیبی ایریاز اور نالوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں، اے ڈی سی جی صاحبزادہ یوسف کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے بارشوں کے پیش نظر سینیٹشن سٹاف سے کوآرڈینیشن کی جائے ، نکاسی آب کے حوالے سے ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشنیری کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی پی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے ،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...