کوٹ مومن،اسسٹنٹ کمشنر کا للیانی پولنگ سٹیشن کا دورہ

کوٹ مومن،اسسٹنٹ کمشنر کا للیانی پولنگ سٹیشن کا دورہ

کوٹ مومن،اسسٹنٹ کمشنر کا للیانی پولنگ سٹیشن کا دورہ پولیس اور ریونیو عملے کی حاضری‘سکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا معائنہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2026ء کے انتخابات کے سلسلے میں للیانی پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود پولیس اور ریونیو عملے کی حاضری، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ووٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور پرامن، شفاف اور منظم پولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔اس سے قبل ایس ڈی پی او کوٹ مومن ناصر محمود پنوں بھی للیانی پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے پولیس نفری کی ڈیوٹی، سیکیورٹی پلان اور کوئیک رسپانس انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے دوران مکمل چوکس رہتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ دوروں کے دوران پولنگ اسٹیشن پر تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے جبکہ پولیس اور ریونیو عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...