وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت سندھ عوام کو ریلیف کی فراہمی، صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...