اے سی بھیرہ کا امام بارگاہ حسینیہ قلعہ اور قصر زینب علی پور سیداں کا دورہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے امام بارگاہ حسینیہ قلعہ اور قصر زینب علی پور سیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چہلم کی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، روشنی، نکاسی آب اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی کے انتظامات ہر وقت برقرار رکھے جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطہ و ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کے قیام، فول پروف سکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عزاداران کو مکمل پرامن، محفوظ اور منظم ماحول میسر ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments