چہلم جلوس، سی پی او کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں اے کیٹیگری جلوس سخی سلطان دربار، سورج میانی کا متعلقہ افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی پی او ملتان نے جلوس کے روٹ، سکیورٹی پوائنٹس، پولیس نفری کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ افسران نے چہلم کے سکیورٹی انتظامات اور جلوس کے پرامن انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، تمام افسران و اہلکار الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کا قیام اور عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سی پی او نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو مستعدی، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔
ط
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments