بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،کمشنر

 بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،کمشنر

بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،کمشنرکسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔کمشنر نے مختلف وارڈز،لیبارٹری، آؤٹ ڈور، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے اعلیٰ معیار، ضروری ادویات کی مکمل دستیابی، ڈاکٹروں و عملے کی حاضری اور مریضوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر کو مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری اقدامات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور میں مزید بہتری لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...