صوبائی وزیر کا ملتان، وہاڑی، لودھراں شاہراہ منصوبوں کا جائزہ

صوبائی وزیر کا ملتان، وہاڑی، لودھراں شاہراہ منصوبوں کا جائزہ

صوبائی وزیر کا ملتان، وہاڑی، لودھراں شاہراہ منصوبوں کا جائزہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ، معیار برقرار ، تعمیراتی رفتار مزید تیز کرنیکی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے ملتان، وہاڑی، لودھراں اور کہروڑ پکا روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبوں کی پیش رفت، زیر التوا اراضی کے حصول، ڈرینوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، اراضی کے حصول اور باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کے لیے 920 ملین روپے درکار ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لودھراں، کہروڑ پکا، میلسی، وہاڑی روڈ فیز ٹو کے پارٹ بی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ، جہاں 3.34 کلومیٹر تک کارپٹ، سب بیس، بیس کورس، اے بی سی اور اسفالٹک وئیرنگ کورس مکمل کیا جا چکا ہے ۔ پارٹ بی کے تمام 14 کلورٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ میڈین اور ڈرین کی تعمیر جاری ہے ۔ اسی طرح فیز ٹو کے پارٹ سی میں 7 کلومیٹر تک سب بیس، بیس کورس اور اے بی سی مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ 4 کلومیٹر اسفالٹک وئیرنگ کورس بھی مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام تیزی سے جاری ہے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اور ہر مرحلے پر اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اسفالٹک وئیرنگ کورس، شولڈرز، روڈ فرنیچر، ٹف پیورز کی تنصیب اور آبادی والے علاقوں میں ڈرینوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...