جناح اسپتال ، منشیات کے عادی افراد کی بحالی سینٹر کا افتتاح

جناح اسپتال ، منشیات کے عادی افراد کی بحالی سینٹر کا افتتاح

علاج کے ساتھ طبی نگرانی، کونسلنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہوگا ،وزیرصحت عذرا پیچوہو

کراچی (این این آئی)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید اوپیائیڈ ایگونسٹ مینٹی ننس تھراپی سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر یحیی ٹونیو، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹر شنیلہ، ڈاکٹر صدام صالح ، ڈاکٹر عدیل سموں اور دیگر حکام مو جود تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ سینٹر منشیات کے عادی افراد کو بتدریج نشے سے نجات دلانے اور انہیں دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ سینٹر میں علاج کے ساتھ طبی نگرانی، کونسلنگ اور بحالی کی مکمل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہوگا جو مریضوں کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ایچ آئی وی اسکریننگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کیسز سامنے لائے جا سکیں اور بروقت علاج ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی موت بھی انتہائی افسوسناک ہے اور اگر جناح اسپتال میں کسی مریض کی جان غفلت کے باعث گئی ہے تو اس واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری ہونی چاہیے ۔ انکوائری کے بعد ہی ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی مریض کی موت کو معمولی سمجھنا انتہائی غلط ہے اور ایسے بیان کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...