واسا کا دائرہ کار 99تحصیلوں تک بڑھانے کا منصوبہ

 واسا کا دائرہ کار 99تحصیلوں تک بڑھانے کا منصوبہ

سیوریج پلاننگ، بارشی پانی کی نکاسی کے جدید انتظامات کئے جائیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبے میں واسا سروسز کے دائرئہ کار میں بڑے پیمانے پر توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ، جسکے تحت شہری مراکز کے بعد اب تحصیل سطح تک جدید نکاسیٔ آب، سیوریج اور متعلقہ شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہدایت کی ہے کہ واسا کی توسیع کے نئے مرحلے پر فوری پیشرفت کی جائے اور تمام 99تحصیلوں تک نظام کو فعال بنانے کیلئے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔واساترجمان کے مطابق توسیعی منصوبے میں ڈی سلٹنگ مہمات، سیوریج پلاننگ، ڈسپوزل سسٹم کی بہتری اور بارشی پانی کی نکاسی کے جدید انتظامات بھی شامل ہونگے تاکہ تحصیل اور دیہی سطح پر بنیادی شہری مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے ۔واسا سروسز کی توسیع سے دیہی آبادیوں کو جدید شہری سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، نکاسیٔ آب کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے گا اور مون سون سمیت دیگر موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ منصوبے سے متعلق سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...