حافظ آباد:سپیشل سکول کے طلبہ میں ہمت کارڈ تقسیم
کارڈز کے ذریعے ہر 3ماہ بعد 10ہزار روپے کی معاونت کی جائیگی:ڈی سی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کا انقلابی پروگرام،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے خصوصی بچوں کیلئے ہمت کارڈز کا پروگرام شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز تقسیم کیے ۔پرنسپل راحیلہ یاسمین، دیگر اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پہلے مرحلہ کے دوران گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے 21 خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز تقسیم کیے گئے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ہمت کارڈز کے ذریعے ہر 3ماہ بعد 10ہزار روپے کی مالی معاونت کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے طلبا و طالبات کو پہلے ہی مفت تعلیم کیساتھ ساتھ یونیفارم ،کتابیں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اب ہمت کارڈ کے اجرا سے خصوصی بچوں اور انکے والدین کی مالی مشکلات کم ہونگی ۔ پرنسپل راحیلہ یاسمین کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 297 طلبا و طالبات میں ہمت کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments