دیہی ہسپتالوں میں سروس بہتر بنا ئی جائے : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
دیہی ہسپتالوں میں سروس بہتر بنا ئی جائے : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ڈاکٹرز کی مکمل حاضری، صفائی یقینی بنائی جائے ، غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے افسرانِ صحت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہسپتالوں کی صفائی میں غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سختی سے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دیہی علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جائے ، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ڈی ڈی ایچ او جواب دہ ہوگا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیب نے کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتالز اور ویکسینیشن مہم کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی اور جاری پروگراموں سے متعلق آگاہ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments