ترقیاتی کاموں میں شفافیت ،معیار بر قراررکھنے کا حکم
کمشنر کا قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں بحالی و تزین و آرائش، ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مختلف مقامات پر تعمیراتی معیار، فنشنگ اور پیشرفت کا جائزہ ،لائبریری کی فنشنگ کا بھی معائنہدمدمہ، آرٹ گیلری، لنگر خانہ، قلعہ ریٹیننگ وال میں خوبصورتی برقرار رکھی جائے ،پارک بحالی کے بعد تصاویر ،ویڈیو وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیں گی، معیار کا خیال رکھیں، عامر کریم
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف کی والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر نگرانی جاری بحالی و تزین و آرائش، جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعمیراتی معیار، فنشنگ اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار برقرار رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے اندرونی فرنیچر، رنگ و روغن، فنشنگ اور مجموعی معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لائبریری کیفیٹیریا میں بیٹھ کر سیٹنگ پلان کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کبوتروں کے دانہ پانی کیلئے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا گیا۔بعدازاں کمشنر نے دمدمہ، آرٹ گیلری، لنگر خانہ، قلعہ ریٹیننگ وال کا دورہ کیا۔ آرٹ گیلری میں نصب سائن ایج اور معلوماتی بورڈز کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ٹینڈرنگ میں اعلیٰ معیار اور معروف برانڈز کو ترجیح دی جائے تاکہ منصوبے کی خوبصورتی اور پائیداری برقرار رہے ۔
کمشنر عامر کریم خاں نے محمدی گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر ٹف ٹائلز اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹف ٹائلز کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو بہتر کرنے کی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پارک میں گھاس لگانے سے قبل مکمل کھدائی، پتھروں اور ملبے کی صفائی، مناسب مٹی کی بھرائی اور لیولنگ یقینی بنائی جائے ، بصورت دیگر گھاس دیرپا نہیں رہے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر مقام پر فاؤنڈیشن اور سب بیس کی کوالٹی کو مکمل طور پر چیک کیا جائے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد تصاویر اور ویڈیوز براہِ راست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی، اس لیے تعمیراتی معیار ایسا ہونا چاہیے کہ کسی قسم کی شکایت یا انکوائری کی گنجائش نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ کام صرف مکمل کرنا مقصد نہیں بلکہ ایسا معیاری کام کرنا ہے جو عوام کے لیے دیرپا اثاثہ ثابت ہو۔ پارک کو سرسبز، خوبصورت اور اعلیٰ معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت میسر آ سکے ۔ڈی سی ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر راشد ارشاد اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments