سکول ، کالج ٹیچرز انٹرنز کے کنٹریکٹس میں توسیع کااعلان

 سکول ، کالج ٹیچرز انٹرنز کے کنٹریکٹس میں توسیع کااعلان

پیف اور پی ایس آر پی سکولز کو ادائیگیاں 10روز میں کلیئرکردی جائینگی: وزیر تعلیم

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ تمام سکول اور کالج ٹیچرز انٹرنز کے کنٹریکٹس میں توسیع کی جائیگی جبکہ تمام پیف اور پی ایس آر پی سکولوں کی واجب الادا ادائیگیاں بھی آئندہ 10 روز کے اندر کلیئر کر دی جائینگی۔ حکومت ایس ٹی آئی اور سی ٹی آئی پروگرامز کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لے گی تاکہ مستقبل کی پالیسی بہتر انداز میں مرتب کی جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک 90فیصد ٹیچرز انٹرنز کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش رہی ہے ، جسکی بنیاد پر انٹرن شپ پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دریں اثناصوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر قائد مسلم لیگ نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ ہم نے پہلے کہ دیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام رہے گا۔ آج کا نوجوان نعروں پر نہیں، پرفارمنس کو ووٹ دینے پر یقین رکھتا ہے ۔ کشمیری عوام باشعور ہیں۔ انہوں نے نعروں کو مسترد کرتے ہوئے وژن اور ڈیلیوری کو ووٹ دیا ۔ کشمیر ی عوام بھی الیکٹرک بسیں، کھیلتا پنجاب، دانش سکول، اپنا گھر اپنی چھت چاہتے ہیں۔ وہ جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی کو کچھ نہ دے سکی، تو کشمیر میں کیا ڈیلیور کرے گی۔ مسلم لیگ ن وعدے پورے کریگی اور پنجاب جیسی ترقی کے ثمرات کشمیر تک بھی پہنچائے گی۔ پیپلز پارٹی سندھ کو موہنجو دارو کے کھنڈرات نہ بناتی تو کشمیر میں یہ حال نہ ہوتا۔ بلاول اینڈ کمپنی کے پاس عوام کیلئے عملی اقدامات کا کوئی روڈ میپ نہیں ۔ عوام اب انکے بہکاوے میں نہیں آئینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...