ویمن یونیورسٹی ملتان، جونیئر ملازمین کو ترقیوں کی یقین دہانی

ویمن یونیورسٹی ملتان، جونیئر ملازمین کو ترقیوں کی یقین دہانی

ویمن یونیورسٹی ملتان، جونیئر ملازمین کو ترقیوں کی یقین دہانیوائس چانسلر کا زیر التوا کیسز میرٹ اور قواعد کے مطابق جلد نمٹانے کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے جونیئر ملازمین کو بروقت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کی یقین دہانی کرا دی۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے وفد نے وائس چانسلر سے ملاقات کی، جس میں کلرکس، اٹینڈنٹس، اسٹینوگرافرز، لیب اٹینڈنٹس اور دیگر کیڈرز کے ملازمین شریک ہوئے ۔ملاقات کے دوران ملازمین نے اپنی ترقیوں سے متعلق مسائل اور زیر التوا پروموشن کیسز پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے بتایا کہ کئی اہل ملازمین کی ترقی کے معاملات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ ترقی متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی کے تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام جائز اور قواعد کے مطابق ترقی کے کیسز کو شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر زیر غور لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی یونیورسٹی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی انسانی وسائل کی بہتر کارکردگی سے وابستہ ہے ، اس لیے ہر اہل ملازم کو اس کا جائز حق بروقت فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق بھی موجود تھیں۔ ملازمین نے مسائل سننے اور مثبت یقین دہانی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...