ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ،عائشہ رضا فاروق
اب تک کی پیش رفت حوصلہ افزا ، ابھی سفر مکمل نہیں ہوا ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی سربراہی میں قومی پولیو مینجمنٹ ٹیم کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پیش رفت کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ شرکا نے انسدادِ پولیو کی کوششوں کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے مربوط اور مقرر ہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے دوران ہائی رسک اور حساس علاقوں میں ٹارگٹڈ اقدامات کو بہتر اور تیز تر بنانے سمیت آئندہ کی حکمتِ عملی اور ترجیحات کا تعین کیا گیا۔ عائشہ رضا فاروق نے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف اب تک کی پیش رفت یقیناً حوصلہ افزا ہے ، لیکن ابھی یہ سفر مکمل نہیں ہوا اور اس جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں کسی بھی سطح پر غفلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments