ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت اجلاس ،مون سو ن انتظامات کا جائزہ
کھیوڑہ ( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں پلس پروگرام، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، کھاتہ و انتقالات، مون سون انتظامات۔۔۔
ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں، محکمہ واسا جہلم، بیوٹیفکیشن اسکیم، ستھرا پنجاب پروگرام، پرائس کنٹرول، کلیدی کارکردگی اشاریوں اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نشیبی علاقوں، نالہ گہان، نالہ بنہاں اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، بروقت نکاسی آب اور تمام محکموں کو مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments