چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر

 چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر

فول پروف سکیورٹی ،3ہزار سے زائد اہلکار تعینات ،آئی جی خود مانیٹر کرتے رہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس پرامن ماحول میں بخیروعافیت اختتام پذیر ہوگیا۔ پولیس نے جلوس کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 3ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات کیے ، پاکستان رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی سکیورٹی انتظامات میں بھرپور معاونت فراہم کی۔آئی جی علی ناصر رضوی نے جلوس کے روٹ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا، سیف سٹی اسلام آباد کے کنٹرول روم سے بھی سکیورٹی صورتحال اور جلوس کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔

پولیس نے جلوس کے روٹ اور اطراف میں مؤثر سکیورٹی حصار قائم رکھا۔ جلوس کے راستوں، داخلی و خارجی مقامات اور حساس مقامات پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹس، جامع تلاشی، سیف سٹی کیمروں، ڈرون مانیٹرنگ، بم ڈسپوزل سرچ، روف ٹاپ ڈپلائمنٹ اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا۔ جلوس کے روٹ پر روشنی، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ، جبکہ آپریشنز ڈویژن، سی ٹی ڈی، SWATفورس، سپیشل برانچ، لاجسٹکس ڈویژن ،ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس نے مربوط انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیے ۔آئی جی نے سکیورٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے مکمل اختتام تک تمام افسران و جوان اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...