چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیوای کچہری ،شکایات سنیں

 چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیوای کچہری ،شکایات سنیں

شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے فوری طور پررپورٹ پیش کی جائے ،روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد عوامی رابطے کے سلسلے میں لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا، ملک بھر سے 37 کالرز نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے فوری طور پررپورٹ پیش کی جائے ۔ روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پروگرام کی کارکردگی، شفاف نظام اور عوامی خدمت پر مکمل اعتماد ہے ۔ بی آئی ایس پی ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بلاامتیاز خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کا مقصد کم آمدن رکھنے والے گھرانوں کی معاشی مشکلات میں کمی لانا اور ان کی آمدن و اخراجات میں توازن پیدا کرنا ہے ۔ بعض عناصر ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بی آئی ایس پی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروگرام کسی بھی سیاسی، مذہبی، لسانی یا علاقائی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف مستحق افراد کی خدمت کے لیے کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...