چہلمامام حسینؓ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 4167 پولیس افسر ،اہلکار، رضاکار تعینات

 چہلمامام حسینؓ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 4167 پولیس افسر ،اہلکار، رضاکار تعینات

ریجن میں 36جلوس اور 37مجالس منعقد ہونگی ‘ 3درجاتی سکیو رٹی حصار ‘ واک تھرو گیٹس ‘ میٹل ڈیٹیکٹرز ‘داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، سیف سٹی و سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ریجن گوجرانوالہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ، 36 جلوسوں اور 37مجالس کی حفاظت کیلئے 4167پولیس افسر ، اہلکار اور رضاکار تعینات کر دئیے گئے ۔ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی سربراہی میں جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ سکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 3,338 پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ 829رضاکار بھی پولیس کے شانہ بشانہ سکیورٹی فرائض انجام دینگے۔

تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تین درجاتی سکیورٹی حصار‘ مؤثر ناکہ بندی‘سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، حساس مقامات کی خصوصی نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی و سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ‘ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔آر پی او نے تمام ضلعی پولیس افسر وں کو ہدایت کی ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...