ڈپٹی کمشنر کا انڈر پاس، ریلوے اسٹیشن چوک، مین بازار اور شہر کے دیگر مقامات کاتفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر کا انڈر پاس، ریلوے  اسٹیشن چوک، مین بازار اور شہر کے  دیگر مقامات کاتفصیلی دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا صبح کے وقت شہر میں ہونے والی بارش کے فوری بعد متعلقہ افسران کے ہمرا ہ فیلڈ میں متحرک۔

ڈپٹی کمشنر نے انڈر پاس، ریلوے اسٹیشن چوک، مین بازار اور شہر کے دیگر مقامات کاتفصیلی دورہ کیا اور بارشی پا نی کی نکا سی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا رضوان اکبر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ انڈر پاس سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے واسا کا عملہ ضروری مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ انڈر پاس، ریلوے اسٹیشن چوک اور مین بازار کے علاوہ شہر کے جن مقامات پر بارشی پا نی کھڑا ہے اس کی فوری نکا سی کو یقینی بنا یا جا ئے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...