صوبہ بھر میں سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے لئے خصوصی پلان مرتب
صوبہ بھر میں سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے لئے خصوصی پلان مرتب عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی،کسی بھی مقام پر آٹے کی قلت پیدا نہ ہو گی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا کی دنیا فورم میں گفتگو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا میاں وقار یوسف نے روزنامہ دنیا فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایات پر مون سون سیزن اور بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی خصوصی پلان مرتب کیا گیاہے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ آٹے کی سپلائی اور مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کا نظام بھی مؤثر انداز میں جاری ہے تاکہ کسی بھی مقام پر آٹے کی قلت پیدا نہ ہو۔ڈی ایف سی وقار یوسف نے بتایا کہ ایک دن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 10 کلوگرام آٹے کے 8لاکھ 97 ہزار 713 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ فلور ملوں کو روزانہ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے گزشتہ روز بھی ڈویژنل سطح پر لاہور میں 2لاکھ 80 ہزار 903، راولپنڈی میں 1 لاکھ 66 ہزار 256، فیصل آباد میں 76 ہزار 705، گوجرانوالہ میں 74 ہزار 51، بہاولپور میں 73 ہزار 585، ملتان میں 67 ہزار 323، ڈیرہ غازی خان میں 59 ہزار 825، ساہیوال میں 30 ہزار 998، سرگودھا میں 21 ہزار 345 اور گجرات میں46 ہزار722دس کلوگرام آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے ، وقار یوسف نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1,100 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے ۔ فلور ملوں کو 3800 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری آٹا مناسب نرخوں پر میسر رہے ۔ڈی ایف سی سرگودھا نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اعجاز سیال کی زیر نگرانی محکمہ خوراک کی انسپکشن ٹیمیں ڈویژن بھر میں روزانہ فلور ملوں، مارکیٹوں اور فروخت کے مراکز کا معائنہ کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments