محکمہ خورا ک کی گندم کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائی

محکمہ خورا ک کی گندم کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائی

محکمہ خورا ک کی گندم کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائیبغیر پر مٹ گندم وآٹا لے جا نیوالے 07ٹرالرز کو مال سمیت قبضہ میں لے لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خورا ک کی گندم وآٹا کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف بڑی کاروائی۔دوران چیکنگ مختلف چیک پوسٹوں اور ذخیرہ اندوزوں سے بغیر پر مٹ گندم وآٹا لے جا نیوالے 07ٹرالرز کو مال سمیت قبضہ میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے گندم خریداری مرکز میانوالی کا دورہ کیا اور گندم کی سمگلنگ میں پکڑے جانیوالے ٹرالرز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فرازنے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ گزشتہ شب محکمہ خوراک نے کاروائی کے دوران مختلف بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور ذخیر ہ اندوزوں سے 07عدد ٹرکوں کو پکڑ کر 100 کلو گرام وزنی 2 ہزار بوری گندم، 25 ٹن آٹا اور 65ٹن مید ہ کوقبضہ میں لے لیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ برآمد ہو نیوالے آٹے ، گندم اورمیدہ کو حکو متی نر خوں پر مارکیٹ میں نیلا م کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک گندم وآٹے کی غیر قانو نی نقل و حمل کے خلاف کاروائی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برآمد ہونیوالے آٹے کو مقامی مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر نیلام کیا جا ئے گا ۔جس سے یہاں کے مقامی شہریوں کو ریلیف ملے گا۔انھوں نے محکمہ خوارک کے افسران وعملہ کو گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کیلئے فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...