ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی جانب سے جلوس روٹس کا معائنہ

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ  کی جانب سے جلوس روٹس کا معائنہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میاں سرمد حسین نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور جلوس کے شرکا کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اور متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے روٹ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات، سیوریج کی صورتحال، سٹریٹ لائٹس کی فعالیت اور بیک اپ جنریٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...