ایم ڈی واسا سیالکوٹ کا نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ

ایم ڈی واسا سیالکوٹ کا نشیبی  علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں بالخصوص رنگپورہ کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی نکاسی کے لئے واسا کی جانب سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا فیصل شہزاد نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے میں بارش کا پانی طویل وقت تک جمع رہتا تھا اور نکاسی میں کئی گھنٹے بلکہ بعض اوقات زیادہ وقت درکار ہوتا تھا تاہم واسا کے قیام اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے بعد اب پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...