تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا حکم

 تاریخی  عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا حکم

تاریخی عمارتیں تہذیبی، ثقافتی اور تعمیراتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہیں،میونسپل عمارتوں کی بحالی گجرات شہر کی تاریخی شناخت کو اجاگر کریگی:کمشنر کا خطاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)تاریخی عمارتوں کے تحفظ، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کے ہمراہ میونسپل کمیٹی گجرات کی تاریخی عمارتوں کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ آرکیٹیکچر گوجرانوالہ کی ڈائریکٹر رابعہ نذیر اور آرکیٹیکٹ دانش نے قدیمی عمارتوں کی بحالی، تزئین و آرائش، تعمیراتی ڈیزائن، تاریخی خدوخال کے تحفظ اور مجوزہ ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ تاریخی عمارتیں تہذیبی، ثقافتی اور تعمیراتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بحالی کے تمام مراحل میں عمارتوں کی اصل تاریخی شناخت، روایتی طرزِ تعمیر اور ثقافتی ورثے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات کی تاریخی عمارتوں کی بحالی نہ صرف شہر کی تاریخی شناخت کو اجاگر کریگی بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے قیمتی ورثے کو محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...