ٹیچنگ ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات رکھنے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے زیر علاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ڈاکٹروں و عملے کے رویے ، ادویات کی فراہمی اور علاج کے معیار کے حوالے سے ان کی آرا بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی بروقت اور معیاری دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے ، ہسپتال میں ادویات کے وافر ذخائر برقرار رکھنے ، طبی آلات کو فعال رکھنے اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments