حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی مناسبت سے پروقار محفل کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)جامع مسجد بلال، میانوالی شہر میں حضرت داتا گنج بخش سید علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے جشنِ فیضِ عالم کے عنوان سے ایک روح پرور اور پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کی سرپرستی انتہائی قابل احترام قاری فیض محمد چشتی، خطیب جامع مسجد بلال نے کی، جبکہ اس میں علماء کرام، نعت خواں حضرات، معززینِ علاقہ اور عاشقانِ رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسولِ مقبول ؐ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ملک کے نامور خطیب حضرت مولانا سید یونس شاہ نے اپنے خطاب میں اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں، بالخصوص ولیٔ کامل حضرت داتا گنج بخش سید علی ہجویریؒ کی سیرت، خدمات اور تعلیمات پر جامع اور مدلل روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments