ڈسکہ اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، کاروبار ٹھپ

ڈسکہ اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ ، کاروبار ٹھپ

ڈسکہ(نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھرکر دیا ۔

دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی گھنٹوں بندش کے باعث شہریوں کا گھروں میں آرام کرنا محال ہو چکا جبکہ کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہونے سے تاجروں کا بھاری نقصان ہو رہا ۔ شدید گر می اور حبس میں بجلی کی عدم فراہمی سے پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ۔ شہریوں نے گیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ اگر بلا تعطل بجلی کی فراہمی فوری یقینی نہ بنائی گئی تو گیپکو دفاتر کا گھیرا ئو کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...