کاروبار دوست پا لیسیوں کو فروغ دیا جا رہا :جام کمال

کاروبار دوست پا	لیسیوں کو فروغ دیا جا رہا :جام کمال

گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے وفدکی وفاقی وزیر سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروبار دوست پالیسیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ،موجودہ حکومت نے تاجروں کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کر کے تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے ، ملکی معاشی ترقی میں تمام چیمبرز کا کردار قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر عاطف ربانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ، نائب صدر عثمان یوسف اور وائس چیئرمین علی رضا بٹ بھی شامل تھے ۔ملاقات کے دوران ملک کی تجارتی و صنعتی صورتحال، برآمدات کے فروغ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو درپیش مسائل، کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر عاطف ربانی نے وزیر تجارت کو گوجرانوالہ کی تاجر و صنعتی برادری کو درپیش مسائل، چیمبر کی سرگرمیوں اور نومنتخب قیادت کے وژن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وزارتِ تجارت اور GCSTSI کے درمیان باہمی تعاون سے چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور برآمدات کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...