مون سون بارشیں : مہنگی سبزیاں خریدنا بھی غریبوں کیلئے محال

مون سون بارشیں : مہنگی سبزیاں خریدنا بھی غریبوں کیلئے محال

دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں سبزیاں،سبز مصالحہ جات خریدنے پر مجبور،انتظامیہ کی بے حسی ٹماٹر کی سرکاری قیمت 255روپے مقرر، 400 میں فروخت، مٹر 300 کی بجائے 330روپے کلو ددستیاب،کریلے 130، پھول گوبھی 150روپے بکتی رہی

لاہور (آن لائن) شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق سامنے آ گیا ہے، جہاں متعدد سبزیاں مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 32 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز سرکاری نرخ یعنی 120 روپے فی کلو پر دستیاب ہے، جبکہ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 255 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بعض مقامات پر 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح کریلے 100روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو، مٹر 300 روپے کے بجائے 330 روپے فی کلو، سبز مرچ 110 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو، بند گوبھی 70 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو اور پھول گوبھی 120 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔شہریوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...