وزیر صحت کا زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

وزیر صحت کا زیر تعمیر جناح انسٹی  ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیش رفت کا جائزہ لینے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔

 سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ہر فلور پر جا کر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو انشاء اللہ بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...