مخالفین کے انتخابی نتائج پر عائد الزامات مسترد:عمران نذیر

مخالفین کے انتخابی نتائج پر عائد الزامات مسترد:عمران نذیر

حقائق کو جھٹلانے سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی ہے :صوبائی وزیر

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مخالفین کی جانب سے انتخابی نتائج پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشی سے زمینی حقائق اور انتخابی نتائج تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ایک بیان میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی، معاشی استحکام اور امن کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صبح سے انتخابی صورتحال براہِ راست دکھا رہا ہے ، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کن پولنگ کیمپس پر ووٹرز کا رش تھا اور کن پر سناٹا تھا۔حقائق کو جھٹلانے سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی\\\"۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جموں ایل اے 34 کی نشست صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پاکستان کی سیٹ ہے ۔ عوام نے خدمت، کارکردگی اور ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین شکست دیکھ کر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...