آٹا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیک پو سٹیں قائم

آٹا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیک پو سٹیں قائم

ایک فلور ملز کو سمگلنگ پر کروڑ روپے جرمانہ ،آٹے کی قلت نہیں :فوڈ کنٹرولر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلع بھر میں آٹے کی فراہمی اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہباز سپرا کے مطابق اس وقت ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور سرکاری نرخوں پر آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے ، گوجرانوالہ کی کل 42 فلور ملز شہر میں آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہیں۔محکمہ خوراک کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں اور آٹے کی سمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آٹا سمگلنگ کی پاداش میں طیبہ فلور ملز پر ایک کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ مزید برآں گوجرانوالہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کی مکمل روک تھام کی جا سکے ۔آٹے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک نے 38 فلور ملز اور کھلی مارکیٹ سے آٹے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے لاہور بھیج د ئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری سے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ناقص یا معیار پر پورا نہ اترنے والا آٹا تیار کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...