راولپنڈی ، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر شہر بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف پولیس کی نفری بھی تعینات ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments