کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا چہلم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ
روٹس پر صفائی، سکیورٹی، روشنی، تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کاشف سجاد خان کھرل اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے روٹس پر صفائی، سکیورٹی، روشنی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان، بہترین انتظامات اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments