چہلم حضرت امام حسینؓ ،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او کا جلوس کے روٹس کا دورہ

 چہلم حضرت امام حسینؓ ،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او کا جلوس کے روٹس کا دورہ

سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ، ہدایات جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عزاداروں کی سہولت، امن و امان اور بلاتعطل انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے مدرسہ تعلیم القرآن کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہتمم ادارہ سے ملاقات کی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چہلم کے تمام جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...