صفائی کا اعلیٰ معیار، جامع حکمت عملی پر عمل جاری:کمشنر

 صفائی کا اعلیٰ معیار، جامع حکمت عملی پر عمل جاری:کمشنر

فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے :ڈاکٹر عمران کی افسروں کو ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر میں پائیدار بنیادوں پر صفائی کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شہری اور دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ستھرا پنجاب ایجنسی کے دفتر کے دورے اور بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔اجلاس میں تحصیل سٹی اور صدر کے شہری و دیہی علاقوں کی زوننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تقریباً 60 لاکھ آبادی پر مشتمل دونوں بڑی تحصیلوں میں صفائی کا ایسا مؤثر نظام نافذ کیا جائے جس سے شہریوں کو واضح بہتری محسوس ہو اور شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مختلف سٹیک ہولڈرز سے رابطے برقرار رکھے جائیں تاکہ عوامی تجاویز اور مسائل کی روشنی میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...