چہلم حضرت امام حسینؓ ،اسلام آباد،راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی میں 11جلوس برآمد ہوں گے ،310سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے
اسلام آباد ،راولپنڈی (اے پی پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج (3 اگست) کو چہلم کے موقع پر جاری ٹریفک پلان میں کہا ہے کہ مسافر متبادل راستوں کا استعمال کریں تا کہ ٹریفک کے رخ موڑنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو چہلم کے موقع پر صبح 7 بجے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑا جائے گا اور شاہراہیں بھی بند کی جائیں گی۔ آئی ٹی پی نے کہا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کا امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے بعد از دوپہر ایک بجے آغاز ہوگا جو جی سکس سروس روڈ، صدر روڈ، سٹریٹ نمبر 33، 40، میونسپل روڈ، میلوڈی چوک ، شہدا چوک، آبپارہ پولیس سٹیشن ، پولی کلینک اور لقمان حکیم روڈ سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر جا کر اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مسافروں کی سہولت کیلئے چہلم کے موقع پر درج ذیل شاہراہوں کی بندش کی تفصیلات جاری کی ہے۔
جن میں روٹ نمبر ایک فضل الحق روڈ کلثوم پلازہ چوک تا چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔ اسی طرح روٹ نمبر دو سہروردی روڈ دامن کوہ چوک سے چاند تارہ چوک براستہ بلیو ایریا آوٹر لوپ تا سیونتھ ایونیو چوک تک دونوں اطراف سے بند ہوگی۔ ادھر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر 4 اگست کو نکالے جانے والے جلوسوں کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ چیف سکیورٹی آفیسر ٹریفک انسپکٹر محمد وسیم کے مطابق ضلع راولپنڈی میں چہلم کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 جلوس برآمد ہوں گے جن کی ٹریفک ڈیوٹی کے لیے 310 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments