ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیے جائیں اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments