ستھرا پنجاب کے دعوے ، مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر

ستھرا پنجاب کے دعوے ، مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر

گلیوں میں پلاسٹک شاپرز اور گھریلو کچرا بکھرا ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے \"ستھرا پنجاب\" کے دعووں کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق فیصل آباد روڈ، کالج روڈ، منڈی روڈ، بستی نور پورہ، محلہ مرضی پورہ اور دیگر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہیں، جبکہ گلیوں میں پلاسٹک شاپرز اور گھریلو کچرا بکھرا ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ستھرا پنجاب  منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ، تاہم عملی طور پر ہفتوں تک کوڑا نہیں اٹھایا جاتا۔ ان کے مطابق گندگی کے باعث مکھیاں اور مچھر بڑھ گئے ہیں، جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ \"ستھرا پنجاب\" منصوبے کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے ، شہر بھر سے ہنگامی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے اور صفائی کے مستقل و مؤثر نظام کو فعال بنایا جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...