انجمن تاجران سٹی نے جماعت اسلامی کے 7اگست کے احتجاج کی حمایت کر دی

انجمن تاجران سٹی نے  جماعت اسلامی کے 7اگست  کے احتجاج کی حمایت کر دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تاجررہنما وصدرانجمن تاجران سٹی شاہدرزاق سکانے جماعت اسلامی کے 7اگست کو ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے وفدنے ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ،میاں طاہرایوب، چودھری محمد سلیم،یاسرکھارا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور احتجاج کی حمایت کی درخواست کی۔اس موقع پر تاجر رہنماشیخ محمد سعید،میاں ریاض شاہدودیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہدرزاق سکا نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کاردوبدل عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ حکمران پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے بھتہ وصول کررہے ہیں۔ حکومت کوآئی ایم ایف کے دباؤ کو مسترد کر کے قومی مفاد میں فیصلے کرے ۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اپنی مراعات اور شاہ خرچیاں ختم کریں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے احتجاج کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنی بھرپور آواز بلند کی ہے جو لائق تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...