بارشوں میں شہریوں کو محفوظ ماحول دینا ترجیح : ایم ڈی واسا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مون سون کے دوران واسا کی نکاسیٔ آب کی کارروائیاں جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ اور واسا نے بارشی پانی کی بروقت نکاسی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ۔واسا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال رہا جبکہ ٹیمیں مختلف ڈسپوزل سٹیشنز، ڈرینج پوائنٹس اور نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے لیے متحرک رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال اور ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے گوجرہ روڈ انڈر پاس پر آپریشن کی خود نگرانی کی۔حکام کے مطابق ضلع میں 48.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاہم مؤثر حکمت عملی کے باعث گوجرہ روڈ انڈر پاس سے صرف ایک گھنٹہ 10 منٹ میں پانی نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول اور بروقت ریلیف فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments