حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے حوالے سے تقریب
آ پ کی تعلیمات محبت، امن، اخوت اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتی ہیں؛ مقررین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش سید علی ہجویریؒ کے عرس کے سلسلے میں چک 46 دھاندرہ میں ایک روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری (این اے -100) کی زیرِ سرپرستی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا اور ولیٔ کامل تھے ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی، شریعتِ مطہرہ کی پاسداری اور انسانیت کی خدمت میں گزاری۔
ان کا آستانہ صدیوں سے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے روحانی فیض، ہدایت اور سکون کا مرکز چلا آ رہا ہے ۔مقررین نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ علمِ شریعت اور تصوف دونوں میں بلند مقام رکھتے تھے ۔ آپ کی شہرئہ آفاق تصنیف \"کشف المحجوب\" تصوف اور شریعت کے میدان میں ایک اہم علمی سرمایہ ہے ، جو آج بھی طالبانِ حق کے لیے رہنمائی کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، امن، رواداری، اخوت اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتی ہیں، جبکہ آپ کی روحانی خدمات نے برصغیر میں اسلام کی اشاعت اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments