منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں بھکی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بھکی برآمد کرلی گئی۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے گنیش ملز کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو روک کر چیک کیا۔ جس کے قبضے سے 11 کلوگرام سے زائد بھکی اور دیگر منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments