پاک، سعودیہ اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

پاک، سعودیہ اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

معاہدے کی بنیادی روح باہمی دفاع اور جارحیت کی روک تھام :شبیر احمد عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر و مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات میں تین برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ معاہدہ محض روایتی دفاعی مفاہمت نہیں بلکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے موجود برادرانہ، سیاسی، دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو ایک نئے اور زیادہ منظم مرحلے میں داخل کرنے کی علامت ہے ۔ معاہدے کی بنیادی روح باہمی دفاع اور جارحیت کی روک تھام ہے ، جبکہ اس میں یہ اصول شامل ہے کہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...