ماموں کانجن میونسپل کمیٹی کی مکہ معاہدے کے حق میں ریلی

ماموں کانجن میونسپل کمیٹی کی مکہ معاہدے کے حق میں ریلی

تاریخی معاہدے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو مبارکباد

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ معاہدے کے حوالے سے شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر چیف آفیسر سعدیہ منظور نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ معاہدہ باہمی اتحاد، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگ میل ہے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک اخوت اور ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے تاریخی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتفاقِ رائے دفاعی تعاون کے فروغ اور عالم اسلام کے اتحاد، امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے ۔سعدیہ منظور نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی خبر سے پورے عالم اسلام، خصوصاً پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عالم اسلام کے عوام نے اس معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے ۔ امید ہے کہ عالم اسلام کے دیگر ممالک بھی اس دفاعی تعاون کا حصہ بنیں گے اور مستقبل میں مزید اسلامی ممالک معاہدے میں شامل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...